بابر اعظم کی کور ڈرئیو ویرات کوہلی کی کور ڈرئیو سے بہتر ہے ، ڈیوڈ ملر ، بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا کرکٹ میں کافی عرصے سے موازنہ کیا جا رہا ہے ، کچھ سابق کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تیکنک ویرات کوہلی سے بہتر ہے ، مگر کچھ کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی بہتر تیکنک کے مالک ہیں۔
گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ کے سٹار کھلاڑی ڈیوڈ ملر سے جب سوال کیا گیا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی کور ڈرئیو میں کس کی ڈرئیو بہتر ہے تو ، ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہتر کور ڈرئیو مارتے ہیں ہیں ،اور ان کی تیکنک ویرات کوہلی سے زیادہ بہتر ہے۔
اس وقت اگر دیکھا جائے تو ان دو کھلاڑیوں کا مقابلہ سامنے آتا ہے ، بابر اعظم بھی اس وقت اچھی فارم میں ہیں ، اور ویرات کوہلی بھی بہتر پرفارم کر رہے ہیں ، ویرات کوہلی کا کرئیر کافی لمبا ہے ،
جبکہ بابر اعظم ابھی اپنے کرئیر کے شروعات کر رہے ہیں ، بابر اعظم نے آتے ہیں آئی سی سی رینکنگ میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کو مات دے دی۔ اس وقت وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو آئی سی سی کی تمام فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ 5 پوزیشن ہر موجود ہیں ، امید کی جا رہی ہے وہ جلد ہی تمام فارمیٹس میں پہلے نمبر پر آ جائیں گے