پاکستان دنیا کے بہترین باولرز کیوں پیدا کرتا ہے ؟ مائیک اتھرٹن نے اس حوالے سے حیران کن وجہ پیش کردی

171

انگلینڈ کے سابق مایہ ناز کپتان مائیکل اتھرٹن نے اسپورٹس ویب سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک چیز کے فقدان کیوجہ سے بہترین فاسٹ باولرز ابھر کر سامنے آرہے ہیں مائیکل اتھرٹن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کے عملی طور پرحقیقت میں پاکستان میں بہتر باولر کیسے پیدا کیے جارہے ہیں مگر

مجھے اس بات کا پکا شبہ ہے کہ اس کا ڈرائریکٹ تعلق کرکٹ کے حوالے سے غیر معیاری انفراسٹرکچر سے ہے ۔ دنیا میں بہترین بلے باز بنانے کیلئے آپ کے ہاں بہت سی سہولیات کا ہونا ، انفراسٹرکچر ، اعلی پائے کے کوچز اور سسٹم کی ضرورت پڑتی رہتی ہے ۔ مگر ایک بہترین باولر کہیں بھی بغیر زیادہ سہولیات کے کہیں سے بھی ابھر کر سامنے آسکتا ہے

اور مجھے یقین ہے کہ تبھی پاکستان نے بھی اب تک بہت شاندار باولرز دنیا کرکٹ کو دیے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے کئی اچھلے بلے باز بھی پیدا کیے ہیں ۔ مگر سچ پوچھیں تو ان کی تعداد یا ایوریج باولرز کی نسبت کم ہے

اور پاکستان کا اگر ریکارڈ دیکھا جائے تو پاکستان اپنے زیادہ میچز ناقص بلے بازی کی وجہ سے ہارا ہے اور بہت سے میچز اپنی بہترین باولنگ کی بدولت جیتا ہے ۔ یہ باولرز ہی تو ہیں جن کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کھیل کے میدان میں کچھ بھی کرسکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here