”لیجنڈ لیگ میں شاہد آفریدی نے ایسا کارنامہ سر انجام دےڈالا کہ جس سے آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا! شاباش آفریدی!“ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہت سے سابق کھلاڑی اس وقت لیجنڈ کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مصباح الحق شعیب اختر اور عبد الرزاق شامل ہیں- تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی لیجنڈ کرکٹ لیگ میں ایشین لائنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں-
لیجنڈ کرکٹ لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جوا لگانے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو بہت سراہا گیا- شاہد خان آفریدی نے لیجنڈ کرکٹ لیگ میں گوتم گھمبیر کی ٹیم کا سامنا کیا شاہد آفریدی کی ٹیم میں عبدالرزاق مصباح الحق سہیل تنویر شامل تھے-
اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گھمبیر کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے-