پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ ویرات کوہلی کے کرکٹ کیرئیر کی دل سے تعریف کی ہے۔ اگرچہ صائم کے مطابق وہ کسی کھلاڑی کو فالو نہیں کرتے اور وہ خود کے فیورٹ بھی ہیں، صائم نے کہا کہ کہ لمبے عرصے تک برے وقت کے باوجود ویرات
کوہلی جس طرح حالات کا مقابلہ کر کے دوبارہ ابھرے اس پر ان کا احترام کرتا ہوں ، میں ویرات کوہلی کے مہارت سے زیادہ ان کی محنت کی تعریف کرتا ہوں ۔۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو میں صائم کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو ویرات کوہلی سے یہ ایک بات سیکھی ہے کہ جب بُرا وقت ہو تو اس میں کیسے صبر اور محنت کیساتھ باہر نکلنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی کرکٹ کے کھلاڑی کی پیروی نہیں کرتا ۔
اب کرکٹ پہلے والی کرکٹ سے بہت مختلف اور تیز ہوچکی ہے ۔ اور دنیا بھر کے کھلاری کرکٹ میں جارحانہ انداز کو اپنا رہے ہیں ۔ اس لئے میں صرف انہی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے رکھتا ہوں جو جارحانہ انداز کو اپنی کرکٹ میں اپناتے ہیں۔ میں ہر لیجنڈ کھلاڑی کے سیٹ کیے ہوئے معیار کو اپنی زندگی میں آزمانے کی کوشش بھی کرتا رہتا ہوں ۔ ان سے سیکھنے کی کوشش بھی کرتا رہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا
کہ اچھے دنوں میں کسی کی طاقت اتنی اہمیت نہیں رکھتی جتنی مشکل وقت میں کسی کے کردار کی اصل جانچ ہوتی ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ نیوزی لینڈ سیریز میں کرکٹ مداح بھی میری مزید بہتر کرکٹ کو دیکھ سکیں گے ۔