میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سپر لیگ 9 کے ایونٹ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے متعلق ناموں کا انکشاف کیا ہے۔ پی ایس ایل میں اس وقت 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل ہیں
جب کہ خبریں تھیں کہ کچھ ایسی خبریں بھی پی سی بی کے اندرونی ذرائع سے سامنے آرہی تھیں کہ نئی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔ ایسے میں دو روز قبل جاوید آفریدی نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں سے ان سے سوال پوچھنے کا کہا۔ جس میں ایک مداح نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ کو معلومات ہیں کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟’ تو اس کے جواب میں جاوید آفریدی نے کہا ‘سیالکوٹ اور فیصل آباد’۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ یہ معلومات صرف جاوید آفریدی کی جانب سے ہی شئیر کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔
کین ولیمسن لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ ہوا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہو گا، آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔