پاکستانی سابق کھلاڑی کے بی سی سی آئی میں چیف سلیکٹرکے عہدے پر تعنیاتی کے چرچے
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں نیشنل سلیکشن کمیٹی کے 5ارکان پر مبنی پینل کی تعیناتی کے لئے دیئے جانے والے اشتہار کے جواب میں بذریعہ ای میل 600سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جب کہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان اس وقت سخت حیرت کا شکار ہو گئے جب پینل کا رکن سیلیکٹ ہونے کے لئے معروف کرکٹرز ایم ایس دھونی، وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور پاکستان سے انضمام الحق کی درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔
ایڈوائزری کمیٹی نے ان اہم ترین پوسٹوں کے لئے 10 افراد کے نام شارٹ لسٹ کئے جن میں مذکورہ چاروں کرکٹرز کے نام بھی شامل تھے۔ تاہم جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ چاروں درخواستیں جعلی ای میل اکاؤنٹ سے بھیجی گئی ہیں اور ان کاایم ایس دھونی، وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور انضمام الحق سے کوئی تعلق نہیں۔
انضمام الحق کو بی سی سی آئی کی شارٹ لسٹ میں ٹاپ کے نمبروں میں رکھا گیا تھا. مگر بعد میں تحقیق کرنے پر معلوم ہوا وہ درخواست انضمام الحق کی طرف سے آئی ہی نہیں تھی. بلکہ وہ تو کسی فیک ای میل سے بی سی سی آئی کو بھیجی گئی تھی. انضماالحق اس جب اس بات کی تصدیق کی گئی تو انھوں نے انڈین بورڈ مین کسی بھی عہدے کے لیے بھیجی گئی درخواست کے بارے مین لاعلمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ اندٰین بورڈ کو کوئی درخواست کیوں بھیجیں گے