کیا زبردست سڑک ہے، کیوی کرکٹر کی کراچی کی پچ پر طنزیہ تنقید

75

کیا زبردست سڑک ہے، کیوی کرکٹر کی کراچی کی پچ پر طنزیہ تنقید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر تنقید کی گئی تھی اور اسے مکمل طور پر بیٹنگ وکٹ قرار دیا تھا۔ پنڈی پچ کے بعد اب کراچی پچ پر بھی تنقید ہونے لگ گئی ہے.  کیوی بولر مچل منکلنگھن کی طرف سے اسے مکمل بیٹنگ پچ قرار دیا گیا ہے.  ان کا کہنا تھا یہ سٹرک نما پچ بیٹرز کا خواب ہوتی ہے.

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی کہا تھا کہ جس طرح کی وکٹ پر ہم کھیل رہے ہیں اس سے بولرز کو کافی نقصان ہو سکتا ہے، ہم ایسی وکٹیں بنانے کی کوشش کریں گے جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو باہر جا کر بھی پریشانی نہ ہو۔

اب نیوزی لینڈ کے کرکٹر مچل میکلنگھن نے بھی سوشل میڈیا پر کراچی کی وکٹ کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔ مچل میکلنگھن نے ٹوٹئر پر لکھا کہ کیا زبردست سڑک ہے، ایسی پچ بیٹرز کا خواب ہوتی ہے۔