معروف پاکستانی کرکٹر ماں بن گئیں

1692

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر بسمہ معروف کو مبارک باد دی۔بسمہ معروف ایک روزہ کرکٹ میں 108 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جہاں انہوں نے 2602 رنز سکور کیے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بسمہ نے اتنے ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جہاں انہوں نے 2224 رنز سکور کیے اور 36 وکٹیں بھی لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here