سابق کپتان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے رمیز راجہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کے نئے نامزد سربراہ رمیز راجہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم نے رمیز راجہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرنے کے ساتھ بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ
وہ کبھی کرکٹ بورڈ کی سربراہی میں دلچسپی نہیں رکھتے، اپنے موجودہ معاملات پر ہی بہت خوش ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کی چیئرمین شپ میں دلچسپ کے حوالے سے سٹوری میں کوئی صداقت نہیں۔ رمیز راجہ کے پاس تجربہ اور کرکٹ معاملات درست کرنے کا ویژن بھی ہے۔