تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہاتھ لگ گیا ہے۔
بابر اعظم کے پاس نیوزی لینڈ سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کا بڑا موقع ہے۔
اگر بابر اعظم پانچ اننگز کے اندر 1 سینچری اور بنا لیتے ہیں تو بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 15 سینچریاں بنانے والے بلے باز بن جائئیں گے۔
ان سے قبل یہ ریکارڈ ہاشم عاملہ کے پاس ہے انہوں نے 86 اننگز میں 15 سینچریاں بنائی اور ویرات کوہلی 106 اننگز میں 15 سینچریاں بنا چکے ہیں
یاد رہے کہ کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی اور تیسرے پر روہت شرما موجود ہیں۔