کیریبین لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا

1625

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 کھلاڑیوں کے این او سی میں ترمیم کر دی ہے۔ چاروں کھلاڑی ٹی ‏ٹوئنٹی اسکواڈمیں شامل ہیں اور کیربین لیگ میں مصروف ہیں۔

محمدحفیظ، عمادوسیم، اعظم خان اورآصف علی کو 12 ستمبر کو واپس بلا لیاگیا ہے۔

بورڈ نے پہلے 4 کھلاڑیوں کو 17ستمبر تک کا این او سی جاری کیا تھا تاہم بورڈ حکام نےآج کھلاڑیوں کواین اوسی ‏میں ردوبدل سےآگاہ کیا ہے۔

این اوسی میں ترمیم کے بعد فرنچائز اورکھلاڑی دونوں فریقین پریشان ہیں۔ بورڈ کے فیصلے سےکھلاڑیوں کے ‏معاہدے بھی متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز 25 ستمبر سے شروع ہونی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، ٹی 20 ‏اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، دو وکٹ کیپرز، چار آل راؤنڈر اور چار بولرز شامل ہوں گے اور یہی ٹیم ‏نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

قومی اسکواڈ کی کپتانی کا سہرا بابر اعظم کے سر ہوگا جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان سنبھالیں ‏گے۔

آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، ‏حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ ‏آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here