وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے! کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلے نمبر پر کون ہے؟ جانیے

1430

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے۔

36 سالہ وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کیخلاف عادل امین کی وکٹ لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

وہاب ریاض یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دوسرے پاکستانی گیند باز جب کہ دنیا کے آٹھویں باؤلر ہیں۔ قومی فاسٹ باؤلر اب تک 292 میچز میں 21.99 کی اوسط سے 350 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

وہاب ریاض سے قبل سہیل تنویر ٹی ٹونٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بولر تھے۔ وہ اب تک 25.16 کی اوسط سے 374 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈووین براوو کے پاس ہے جنہوں نے 501 ٹی ٹونٹی میچز میں 24.33 کی اوسط سے 543 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here