رمیز راجہ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔۔ قومی ٹیم کے لئے ایسے کوچز لے آئے کہ آپ بھی حیران ہو جائیں گے
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ابھی تک ضو سب سے مسئلہ بنا ہوا ہے وہ کوچز کا ہے کیونکہ پاکستان ٹیم کے پاس ابھی کوئی مستقل کوچ نہین ہے جس کے لیے پی سی بی بہت زیادہ پریشان ہے ۔ مگر اب پی سی بی چیرمین نے اس کا بھی مستول حل نکال لیا ہے اب آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی کو رمیز راجہ نے پاکستان قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے رضا مند کر لیا ہے آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن ہیڈ کوچ اور ساؤتھ آفریقہ کے ورنن فلینڈر بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دیا تھا۔
یاد رہے کہ رمیز راجہ سے ملاقات میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مقامی کوچز سے متعلق شکایت بھی کی تھی کہ یہ لوگ ہماری کمزوریاں ہمارے خلاف ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے اب رمیز راجہ پاکستانی سابق کھلاڑیوں کی طرف کوچنگ کے لیے نہیں دیکھ رہے ۔ اب کوچنگ کے لیے باہر کے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔