پاکستان کے سارے کپتان اچھے تھے ، مگر میرا فیورٹ کوئی اور ہے ، میں ویسا بننا چاہتا ہوں ، بابراعظم

12949

پاکستان کے سارے کپتان اچھے تھے ، مگر میرا فیورٹ کوئی اور ہے ، میں ویسا بننا چاہتا ہوں۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہو چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی ، سارے میچز بارش کی نظر ہوئے ، مگر پاکستان ٹیم پھر بھی فیورٹ تھی، امید تھی ، پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز کے سارے میچز جیت لیتا۔ ٹیسٹ سیریز میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا اور سیریز برابر ہو گئی ، اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز ہرا دیتا تو پہلے نمبر کے اوپر آنے کے کافی چانسز تھے۔

پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز ہرا دیں۔ مگر ویسٹ انڈیز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جب ان سے فیورٹ کپتان کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ، ویسے تو سارے کپتان اچھے تھے ، نگر میں عمران خان کو بہت پسند کرتا ہوں، ان کی کپتانی کمال تھی۔ میری خواہش ہے کہ میں ان جیسا کپتان بنوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here