یہ بھی بڑا کھلاڑی ہے نا جانے اسے پی سی بی کی ابھی تک کوئی کرسی کیوں نہیں دی جا رہی۔۔
جب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیڈر شپ تبدیل ہوئی تب سے بورڈ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ زور و شور سے جاری ہے ۔ رمیز راجہ کے پی سی بی کی کمان سنبھالنے کے بعد لگ ایسے رہا ہے کے وہ پی سی بی کی پچھلی تمام منیجمنٹ کو تبدیل کرکے اپنے لوگ لے کے آنا چاہا رہے ہیں ۔ خیر یہ تو رویتی بات ہے جو لیڈر چاہے وہ کسی بھی محکمے کا ہوگا اپنی پسند کی چیزیں ہی کرتا ہے
مگر ناجانے پاکستان کرکٹ بورڈ اور رمیز راجہ کو کرکٹ کا اتنا بڑا لیجنڈ اور سونگ کا سلطان وسیم اکرم جو کرکٹ کی ہر چھوٹی بڑی باریکی کو سمجھتا ہے اسے ابھی تک پی سی بی کی کوئی کرسی کیوں نہیں دی گئی ۔ رمیز راجہ کو اگر پی سی بی کا چیئرمین لگایا جا سکتاہے تو پھر سابق کپتان وسیم اکرم کو پی سی بی کی کوئی بڑی پوزیشن کیوں نہین دہ جا سکتی ، ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں ۔