ورلڈ نمبر ون بلے باز بابر اعظم ایک سپن باؤلر سے گھبرانے لگے۔۔
راشد خان اور بابر اعظم دونوں اپنے اپنے شعبے کے ماہر ہیں۔ تاہم، جب بھی دونوں ستارے میدان میں ملتے ہیں تو لیگ اسپنرز اسٹائلش بلے باز پر حاوی دکھائی دیتے ہیں۔راشد خان دنیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں ایک ہیں ، جبکہ بابر اعظم سب سے بہترین بلے باز تصور کیے جاتے ہیں، اور بابر اعظم بھی اس سے مختلف نہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ بلے بازوں میں شامل ہیں۔ جب بہترین بلے باز اور ٹاپ اسپنرز آمنے سامنے ہوتے ہیں، تو یہ ہمیشہ ایک ہنگامہ خیز مقابلہ ہوتا ہے، تاہم اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں ، کہ اس آمنے سامنے میں راشد خان پلڑا بھاری ہے ، اور بابر اعظم جیسے ٹاپ کلاس بلے باز سامنا کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔
اس مختصر فارمیٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں جس میں دونوں بابر اعظم اور راشد خان ماہر سمجھے جاتے ہیں، راشد خان اس وقت بابر اعظم کے لیے مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔پاکستانی کپتان نے افغان اسٹار کی 48 گیندوں کا سامنا کیا، انہوں نے 59 رنز بنائے۔ تاہم، 5 ٹی 20 اننگز میں جب بابر نے راشد کا سامنا کیا، لیگ اسپنر نے انہیں تمام 5 مواقع پر آؤٹ کیا۔ کرس گیل کے بعد بابر اعظم راشد خان کی جان لیوا باؤلنگ کا شکار ہونے والے دوسرے بلے باز ہیں، جو چھ بار راشد خان کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا چکے ہیں۔ بابر اعظم کی افغان لیگ اسپنر کے خلاف اوسط 11.8 ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی مجموعی اوسط 45 سے اوپر ہے۔ مزید یہ کہ اسٹار بلے باز نے راشد کی بولنگ پر آٹھ چوکے لگائے ہیں، حالانکہ انھوں نے ابھی تک ایک چھکا نہیں لگایا۔بلے بازی کے فن میں بابر اعظم کی مہارت سے کوئی انکار نہیں، لیکن راشد خان کو بہترین بلے باز کو مسلسل مات دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس وقت بابر اعظم پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان ہیں،جبکہ راشد خان لاہور قلندرز کے اہم بولر ہیں۔