میری امی نے سیاست میں جانے سے منع کیا ہے ، مگر یہ سپر اسٹار سیاست میں ضرور جائے گا۔۔ شعیب اختر

932
میری امی نے سیاست میں جانے سے منع کیا ہے ، مگر یہ سپر اسٹار سیاست میں ضرور جائے گا۔۔ شعیب اختر شعیب اختر نے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتادی۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کرکٹ کے بعد 100 فیصد سیاست میں آئیں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ اب یہ بہت کم ہوتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی شادی سے پہلے ایک دوسرے کو نہ دیکھیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں شاید سیاست میں نہ آؤ ، مگر مجھے یقین ہے شاہد خان آفریدی ضرورت سیاست میں قدم رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کی بجائے عماد وسیم کو کپتان بنانا چاہیے تھا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں گینگسٹر کے تین کرداروں کی پیشکش ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے ٹھکرا دی۔انہوں نے کہا کہ اگر میں چیئرمین پی سی بی بن گیا۔ تو انشاء اللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بناؤں گا۔شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز لاہور جا کر پھنس جائیں گے۔ لاہور قلندرز، پلیز مجھے ٹیم بیچ دیں۔ اگر میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا انتخاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ 99 ورلڈ کپ کا فائنل طے تھا، 99 ورلڈ کپ فائنل میں شکست اب بھی ایک معمہ ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here