ویرات کوہلی کو لیجنڈ پاکستانی کپتان جیسے فیصلے کرنا سیکھا رہا ہوں ، روی شاستری
ویرات کوہلی اس وقت کافی انڈر پریشر دیکھائی دے رہے ہیں ، کیونکہ 2019 سے لے کر اب تک ، ویرات کوہلی نے ایک بھی سنچری سکور نہیں کی ، ٹیسٹ کرکٹ ہو، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ہو یا پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ ہو ، ویرات کوہلی بالکل ناکام دیکھائی دیتے ہیں ، انڈیا نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میچ میچ میں شکست تو دے دی ، مگر ویرات انگلینڈ کے خلاف سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ، ویرات کوہلی کی پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے ، انڈین کرکٹ ٹیم کے روی شاستری کافی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔
روی شاستری نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا کا بہترین کپتان قرار دیا ، ان کا کہنا تھا عمران خان جس انداز میں کپتانی کرتے تھے ، وہ کوئی نہیں کر سکتا ، ویرات کوہلی اب کافی انڈر پریشر ہے ، میں ویرات کوہلی کو عمران خان کی طرح کپتان بنانے کی کوشش کر رہا ہوں ، کہ پریشر کے اندر کیسے خود کو مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے ، ہار جیت اپنی جگہ آخری گیند تک کس طرح فائیٹ کرنی ہے ، ویرات کوہلی کو یہ چیز سمجھنا ہو گی۔ یہ چیز صرف عمران خان کی کرکٹ دیکھ کر انسان سیکھ سکتا ہے۔۔