- میں نے گیارہ سال پہلےبتادیا تھا کہ پاکستان کا یہ کھلاڑی مستقبل میں سپر سٹار ہوگا , ہرشلہ بوگلے
بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور جرنلسٹ ہرشلہ بوگلے نے کچھ روز قبل اپنے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب 2010 کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ ہورہا تھا. تو کچھ مصروفیات کی وجہ سے اس وقت میں اس ورلڈکپ کا حصہ نہیں بن سکا تھا. مگر میں نے اپنی جگہ اپنے ایک دوست کو اس انڈر 19 ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے بھیجا. جب میرے وہی دوست ورلڈ کپ ختم ہونے کے واپس آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اس انڈر 19 ورلڈکپ میں کوئی ایسا کھلاڑی بھی نظر آیا جو مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ بڑا نام پیدا کر سکے.
انھوں نے فوراً کہا کہ ہاں پاکستان کا ایک لڑکا جسکا نام بابراعظم ہے میں ابھی سے بتا رہا ہوں یہ مستقبل کا سپر سٹار ہے. ہرشلہ بوگلے کاکہنا تھا کہ ابھی آپ خود لیں کہ بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں میں نمبر ون پہ ہے. انھوں نے کہا کہ بابراعظم کا انداز شروع سے ہی بتاتا تھا کہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں کچھ بڑا کرنے والا ہے.