سمجھ سے باہر ہے پتا نہیں کس بنیاد پر اس باؤلر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ شاہد خان آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کے اوپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار باؤلنگ پرفارمینس والے کھلاڑیوں کو شامل کیا جانا چاہیے تھ ، مگر ٹیم کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے ، اس لئے دونوں ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے ، انہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان شاندار اننگز کو سراہا اور دوسرے ٹیسٹ میچ کو بہترین ٹیسٹ میچ قرار دیا ۔
شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپن باؤلر ساجد خان کی سلیکشن کو عجیب قرار دیا ، ان کا کہنا تھا ٹیسٹ میچ میں آف سپنر کی شمولیت سمجھ سے باہر ہے ، شاہد آفریدی کا کہنا تھا ، اگر آپ کے پاس سعید اجمل جیسا ، یا مرلی دھرن جیسا آف سپنر موجود ہے ، جو کہ دوسرا کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، پھر تو ٹھیک ہے ، اگر آپ کے پاس سادہ آف سپنر ہے اس کا ٹیسٹ میچ میں کوئی فائدہ نہیں ، اس وجہ سے ساجد خان دنوں ٹیسٹ میچز میں اتنا زیادہ اوور کروانے کے باوجود بھی ایک ، آدھی وکٹ حاصل کر پائے ہیں ، شاہد خان آفریدی کا خیال ہے کہ ان کی جگہ کسی اور سپنر کو موقع دینا چاہیے ۔