کور درائیو… میں نے اس انٹرنیشنل سٹار کھلاڑی کو دیکھ کر سیکھی, بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے انٹرنیشنل کے کنگ بابراعظم نے اپنی میڈیا ٹاک میں بات کرتے ہوئے اپنی وہ خصوصیت جس کی پوری دنیا دیوانی ہے اس کے راز سے پردہ ہٹا دیا ہے. ایک کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو ایسی بہترین کور درائیو کا خیال کیسے آیا یا آپ نے یہ کہاں سے سیکھی تو بابراعظم کا جواب تھا کے مجھے بچپن سے ہی ٹی وی پہ میچز دیکھنے کا شوق تھا.
انھوں نے کہ جب میں جنوبی افریقن سٹار اے بی ڈیویلیئر کو کھیلتے دیکھتا تو وہ ایک خاص قسم کی کبھی کبھی کور درائیو کھیلا کرتے تھے. تو میں نے ان کی کور ڈرائیو کو غور سے دیکھنا شروع کر دیا. وہیں سے میرے ذہین میں آیا کہ مجھے بھی ڈیویلیئر جیسی ڈرائیو کی کوشش کرنی چاہیے. جب میں نے کوشش کی تو مجھے کامیابی ملی اور ابھی تک کھیلتا آرہا ہوں. مزید بابراعظم نے بتایا کہ ہر بلے باز کا کوئی ایک مضبوط ایریا ضرور ہوتا ہے جہاں سے اسے رنز مل جاتے ہیں