بھمرا یا شاہین شاہ آفریدی ، کون اچھا باؤلر ہے ، عامر عجیب بیان جاری کر دیا۔۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کو لے کر ابھی سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ، مگر چند پاکستانی کھلاڑی صرف یو ٹیوب ویوز کیلئے ، اپنے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، ان کھلاڑیوں میں ، کامران اکمل ، دانش کنریا ، انضمام الحق اور شعیب اختر پیش پیش نظر آتے ہیں ، اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے ، مگر ہمارے سابق کھلاڑی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے ٹیم کا حوصلہ پست کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
اب اس لسٹ میں محمد عامر بھی شامل ہو گئے ہیں ، محمد عامر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ میں جسپریت بھمرا سب سے بہترین باؤلر ہیں ، اور بھمرا کے مقابلے کا کوئی باؤلر نہیں ہے ، انہوں شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے ، حالانکہ اگر دونوں باؤلرز کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں موازنہ کیا جائے تو شاہین شاہ آفریدی کہیں اگے کھڑے نظر آتے ہیں ، اس وقت شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں ، اور جسپریت بھمرا کہیں نیچے نظر آتے ہیں ، مگر ہمارے کھلاڑی ویوز کیلئے اپنے ہی باؤلر کو ڈی گریڈ کر رہے ہیں۔