انڈین ٹیم کے وارے نیارے ، پاکستانی لیجنڈ جیسا فاسٹ باؤلر مل گیا۔۔
انڈین کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ سے فاسٹ باؤلر کا مسئلہ رہا ہے ، انڈیا کی بیٹنگ اور پاکستان کی باؤلنگ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس لیجنڈری فاسٹ باؤلرز کی ہمیشہ سے بھر مار رہی ہے ، عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، عاقب جاوید ، شعیب اختر اور محمد آصف جیسے ٹاپ کلاس باؤلر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس رہے ہیں ، اگر دوسری طرف انڈیا کی ٹیم کو دیکھا جائے ، تو ہمیشہ بیٹنگ کے لحاظ سے مضبوط رہی ہے۔
مگر اب انڈیا کو بھی ایک شاندار فاسٹ باؤلر مل گیا ہے ، عومران ملک کا تک جموں وکشمیر سے ہے ، سابق انڈین کپتان سری کنتھ نے ائی پی ایل کمنٹیری کرتے ہوئے اسے لیجنڈ پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس کا متبادل قرار دیا ، وقار یونس کی طرح عومران ملک بھی 154 کی رفتار سے گیند کرواتا ہے ، عومران ملک آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہا ہے۔ سری کانتھ کے مطابق انڈیا کو کافی عرصے بعد ایک شاندار باؤلر ملا ہے ، جو بلکل وقار یونس کی طرح ہے ، اور پیس کے ساتھ باؤلنگ کرواتا ہے ، آنے والے دنوں میں سپر اسٹار ثابت ہو گا۔