مجھ سب سے زیادہ دکھ تب ہوا ، جب میں نے اپنے فیورٹ کھلاڑی کو باونسر بال ماری۔۔ شعیب اختر

2390

مجھ سب سے زیادہ دکھ تب ہوا ، جب میں نے اپنے فیورٹ کھلاڑی کو باونسر بال ماری۔۔ شعیب اختر

فاسٹ باؤلرز کی بات کی جائے تو شعیب اختر نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا ، وہ دنیا کے واحد باؤلر تھے جنہوں تیز ترین گیندیں کروا کر دنیا کے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شعیب اختر دنیا کے تمام کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی علامت سمجھے جاتے تھے ، انہوں نے دنیا کی سب سے تیز ترین گیند 160 کلومیٹر پر گھنٹہ کی ، جو کی ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ، اور آج تک ان کا یہ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔ رکی پونٹنگ ، سارو گنگولی ، برائن لارا ، گیری کرسٹن اور بھی کافی سارے کھلاڑیوں کو باونسر گیندیں کروا کر زخمی کیا ، اور بیٹسمینوں کے خوف کی علامت بن گئے۔

دنیا کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے رمیز راجہ کو ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنے فیورٹ کھلاڑی برائن لارا کو باونسر مارا تو ، انہیں اس وقت شدید دکھ ہوا ، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ برائن لارا ان کے سب سے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں ، میں نے ان کی بیٹنگ ہمیشہ انجوائے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انہیں باؤنسر مارا تو بعد میں میں نے ان کے کمرے میں جاکر ان معذرت کی ، اس وقت برائن لارا نے کہا کہ تم مجھے مارنے والے تھے۔ پھر انہوں نے ایک گیند پر مجھے آٹوگراف دیا ۔ جس پر میری تعریف کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here