باقی کھلاڑیوں کو ٹیم کے اس کھلاڑی سے سیکھنا چاہیے, یہ رول ماڈل ہے , بابراعظم
گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سریز کا فائنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا. مہمان ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد میچ کھیلا جانا مشکل لگ رہا تھا. مگر ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں نے بڑی فراخ دلی کا مظہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے شیڈول کے مطابق کھیلا.
گزشتہ روز کے میچ میں پاکستانی بولنگ ڈگمگاتی سی نظر آئی. کمزور ویسٹ انڈیز ٹیم نے صرف تین وکٹوں پر 207 رنز کا ہدف دیا, تو پاکستان کے اوپنگ پیئر محمد رضوان اور بابراعظم نے بہترین آغاز کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا. محمد رضوان نے 45 گیندوں میں 87 رنز کی اننگ کھیل کر کئی ڑیکارڈ قائم کیے.
بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے باقی بلے بازوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے. انھوں نے صرف ایک سال میں اپنی کرکٹ کو بہت حد تک بہتر کیا ہے. بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں. باقی کھلاڑی اگر انھیں فالو کریں تو کامیاب ہو سکتے ہیں. بابراعظم مزید کہا کہ رضوان کا کھیلنے کا انداز باقی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنانا چاہیے