میں نے پہلے ہی کہا تھا ، یہ پاکستانی باؤلر کمال ہے ، پاکستانی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ۔

2792
میں نے پہلے ہی کہا تھا ، یہ باؤلر کمال ہے ، پاکستانی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل تو نہ پیش کر سکی ، مگر اچھی چیزیں اس سیریز کے اندر ضرور وقوع پذیر ہوئی ہیں ، پاکستانی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ بھی کافی حد تک نکھر کر سامنے آئی ہے۔ دو ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ میچ پاکستان کو ہرا دیا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم ہار جاتی ، مگر بابر اعظم کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پاکستان میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے پاکستان باؤلر کو سب سے بہترین قرار دے دیا۔ انہوں نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ پاکستان کی باؤلنگ میں بہترین اضافہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نسیم شاہ ایک شاندار اور بہترین باؤلر بن کر سامنے آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو میں شروع سے دیکھ دہا ہوں ، اس نوجوان باؤلر کا اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے ، یہ تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here