آسٹریلیا کے بڑے سپر سٹار کھلاڑی ون ڈے سریز سے باہر ہو گئے
کچھ ہی روز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سریز کا آغاز ہونے والا ہے ۔ ون ڈے سریز پہلے راولپنڈی سٹیدیم میں کھیلی جانی تھی مگر پاکستان میں سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے سریز کو پینڈی سے قذافی سٹیڈیم لاہور شفٹ کر دیا گیا تھا۔ آستڑیلین ون ڈے سکواڈ پاکستان کچھ روز قبل لاہور پہینچ چکا ہے۔ ون ڈے سریز کے لیے باقاعدہ انھوں نے پریکٹس کا بھی آغاز کر دیا ہے۔۔
مگر ایک بری خبر جو ذرائع سے معلوم ہوئی ہے کہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے سپر سٹار فاسٹ بولر مچل مارچ دوران پریکٹس انجری کا شکار ہو چکے ہیں ۔ جب ان کی انجری کے بارے آسٹریلین ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنج سے ان کے پہلے میچ میں حصہ لینے کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ مچل مارچ شدید انجری کا شکار ہوئے ہیں ۔ تاحال ہم ان کے سریز کا پہلا میچ کھیلنے کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے۔ مزید آرون فنچ کا کہنا تھا کہ مچل مارچ پریکٹس کے دوران جھک کر گیند اٹھانے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے تھے۔