پاکستان سیریز جیت سکتا تھا ، اگر یہ ایک کام کر لیتا تو ، شعیب اختر کا بیان

1476
پاکستان سیریز جیت سکتا تھا ، اگر یہ ایک کام کر لیتا تو ، شعیب اختر کا بیان شعیب اختر نے دو ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے بعد بیان دیا تھا کہ ” یہ بالکل مایوس کن سیریز، یہ بالکل بکواس ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور غالباً ٹیم انتظامیہ دونوں کی ذہنیت یہ تھی کہ اس سیریز کو ڈرا کیا جائے۔ نہ وہ جیتیں، نہ ہم اور صرف اس سیریز کو ڈرا پر ختم کرنا ہے۔ مگر تیسرے ٹیسٹ میچ میں اندازوں سے ہٹ کر نتیجہ سامنے آیا ہے ، آسٹریلین کپتان نے دوسری اننگز میں دلیرانہ فیصلہ کر کے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ، اگر پاکستان جارحانہ کھیل پیش کرتا تو ، دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت جاتا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی ، مگر پاکستان کرکٹ ٹیم یہ فیصلہ کیا ہوا تھا ، میچ ڈرا کرنا ہے ، جیتنا نہیں ہے۔شعیب اختر نے آسٹریلیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے ہیٹ آف ہیں۔ ان کا کوئی بھی کھلاڑی اس سے پہلے پاکستان میں نہیں کھیلا تھا اور وہ آکر بہادر کرکٹ کھیلے ہیں۔ اسٹارک اور کمنز نے ریورس سوئنگ کا فن سیکھنے کے لیے گھنٹے لگائے اور ناتھن لیون جنہوں نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا، پانچ وکٹوں حاصل کیں ، یہ آسٹریلیا کے نام ہونی تھی ، کیونکہ وہ دلیرانہ کرکٹ کھیلے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here