ہر میچ کا حصہ ہونے والے پاکستانی اہم کھلاڑی کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سریز میں شرکت مشکوک

534

ہر میچ کا حصہ ہونے والے پاکستانی اہم کھلاڑی کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سریز میں شرکت مشکوک

ٹیسٹ سریز کے بعد آسٹریلیا نے ایک ہی روز میں 29 مارچ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سریز کا آغاز کرنا ہے جوکہ قذافی ستٹیڈیم لاہور مین کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیم کے سکواڈ نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہوا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے اہم لگ سپنر شاداب خان جو ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں ۔ ان کی آسٹریلیا کے خلاف سریز میں شرکت مشکوک بتائی جا رہی ہے ۔ شاداب خان پی ایس ایل کے دوران شدید انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکت بورڈ نے ون ڈے سریز کے لیے ان کی فاسٹ ریکوری کی کوشش کی تھی مگر تاحال وہ مکمل طور پر فٹ نظر نہیں آ رہے ۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کو سریز کھیلنے کے لیے ایک بار پھر سے فٹنس ٹیسٹ سے گزارا جا سکتا ہے اگر وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کر جاتے ہیں تو ان کے ٹیم میں شمولیت کے بارے میں فیصلے کو ریویو کیا جا سکتا ہے ۔ مگر ابھی ان کی انجری مکمل طور پر ریکور نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریکٹس کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here