اب ایک کھلاڑی کو خود ہی ٹیم سے باہر چلے جانا چاہیے ، ریسٹ کرنا چاہیے ، شاہد خان آفریدی

2163

اب ایک کھلاڑی کو خود ہی ٹیم سے باہر چلے جانا چاہیے ، ریسٹ کرنا چاہیے ، شاہد خان آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے ون ڈے میں ناقص پرفارمینس کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 88 رنز سے ہار گئی ، 313 رنز کا بڑا ٹارگٹ پاکستانی ٹیم حاصل نہ کر سکی ، امام الحق اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلیا کے سامنے مزاحمت نہیں کر سکا۔ آسٹریلیا نے یہ میچ آسانی کے ساتھ جیت گیا۔ اگر دیکھا جائے تو پاکستان پیچھلے 5 ون ڈے انٹرنیشنل میں صرف ایک میچ ہی جیت سکا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے خلاف تو پیچھلے 5 ون ڈے ہارا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑی و کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمینس کے شدید تنقید کی ، شاہد خان آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دفاعی کرکٹ کی بجائے ، جارحانہ کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی حسن علی کو مشورہ دیا کہ وہ خود ٹیم سے باہر چلے جائیں ، اور ریسٹ کریں ، اور اپنی فیٹنس اور پرفارمینس کو بحال کریں ، اور دوبارہ ٹیم میں آ جائیں ، ان کہنا تھا کہ حسن علی کی اب ٹیم میں جگہ نہیں ہے۔ جس طرح کی وہ پرفارمینس کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here