دو اور آسٹریلین سپر سٹار کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز چھوڑ کر چلے گئے۔۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے ، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ شکست کھا چکا ہے ،جبکہ دوسرا ون ڈے لاہور میں ہونا ہے۔ مگر آسٹریلیا کے آدھی سے زیادہ ٹیم پاکستان چھوڑ کر جا چکی ہے۔ پہلے چار کھلاڑی جن میں، کپتان پٹ کمنز ، ڈیوڈ وارنر ، سٹیون سمتھ اور عثمان خواجہ شامل ہیں، ٹیم چھوڑ کر انڈیا چلے گئے ہیں، جہاں وہ آئی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے ساتھ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا ، جو بھی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ، ان کے سینئیر کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوتے۔ وہ ائی پی ایل کیلئے تو دستیاب ہوتے ہیں مگر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے دستیاب نہیں ہوتے۔
اب سننے میں آیا ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی مچل مارش ہپ انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور انجری سے ریکوری حاصل نہیں کرسکے.سننے میں آیا ہے کہ ، مچل مارش پاکستان سے بھارت روانہ ہونگے، جہاں پر انکا باقاعدہ اعلاج کیا جایے گا.. دہلی کیپیٹلز کے ساتھ منسلک فزیو پیٹ فرحیرٹ مچل مارش کی ریکوری میں مدد کرینگے. وہ وہاں ائی پی ایل کھیلیں گے۔ ان کے علاوہ سپین باؤلر آگر بھی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔