سمجھ سے باہر ہے ، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سپر سٹار کھلاڑی کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے ، پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے اور اوپر ہمیشہ کی طرح شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، امام الحق اور حسن علی کے اوپر شدید تنقید کی جارہی ہے ،کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ ہروایا ہے ، حسن علی کی ناقص باؤلنگ اور امام الحق کی انفرادی اننگز کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ سنیئر سپورٹس صحافیوں کا کہنا کہ ، امام الحق نے خود غرضانہ اننگز کھیلی ہے۔ حالانکہ وہ سنچری بنانے کے بعد پاکستان کو بہتر پوزیشن میں لا سکتے تھے ۔ مگر وہ سنچری کے فوراً بعد ہی چلتے بنے۔
شائقین کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے اوپر بھی بہت تنقید کر رہے ہیں ، سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اوپر مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ حارث سہیل کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے ، اور انہیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شامل کیا جائے ۔ حارث سہیل کی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پرفارمینس بہت ہی زبردست اور اچھی رہی ہے ، مگر حیرت کی بات ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جا رہا ، اگر وہ مڈل آرڈر میں آ جاتے ہیں تو وہ پاکستان کرکٹ ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔