پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کرکٹ کی دنیا میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔۔

711
پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کرکٹ کی دنیا میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اختتام پذیر ہو چکی ہے ، آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا ، جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا۔ 24 سال بعد ہونے والی سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، اور 22 سال بعد پاکستان آسٹریلیا کے خلاف کوئی سیریز جیت پایا ہے ، اگر ون ڈے میچز کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان پیچھلے 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہارا ہوا تھا ، اور ٹیم کے اوپر کافی پریشر تھا ، مگر اس کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے زبردست فائیٹ بیک کیا اور آخری دونوں میچز جیت لئے۔ پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے دنیائے کرکٹ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ، علیم ڈار دنیا کے واحد امپائر بن چکے ہیں جنہوں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 میچز مکمل کر لئے ہیں ، علیم ڈار دنیا کے واحد امپائر ہیں ، جنہوں 500 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی ہے۔ ان سے پہلے کوئی بھی امپائر اتنا بڑا کارنامہ انجام سر انجام نہیں دیا ، کرکٹ کی دنیا میں اتنا زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ورلڈ ریکارڈز علیم ڈار کے پاس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here