یونس خان کی دل کو خواہش پوری ہو گئی ، خوشی سے نہال۔۔
پاکستان کرکٹ ٹیم مایہ ناز بلے باز یونس خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ، ان کا شمار پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے ، انہوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ، اور وہ پاکستان کے ٹاپ ٹیسٹ کرکٹر کی لسٹ میں شامل ہیں ،یونس خان نے کرکٹ سے 2017 میں ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کے چھ ماہ تک بیٹنگ کوچ بھی رہے۔ پاکستان نے یونس خان کی کپتانی میں 2009 میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتا ۔ یہ اعزاز بھی یونس خان کے پاس رہے گا۔
یونس خان سماجی۔ رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بنیں ، مگر مختلف وجوہات کے بنا پر وہ کبھی اس ٹیم کوچنگ نہیں کر سکے ، مگر اب انہیں موقع ملا ہے کہ وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر سکیں ۔یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے جو ابوظبی میں لگایا گیا ہے، کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے