ایک پاکستانی کھلاڑی موجودہ دور کا برائن لارا اور بریڈ مین ہے ، راشد لطیف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کو ہر عام و خاص جانتا ہے ، ان کی پاکستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بے پناہ خدمات ہیں ، انہوں نے شاندار انداز میں کرکٹ کھیلی اور اپنی کپتانی میں کئی سیریز پاکستان کو جتوائیں ، اب راشد لطیف مختلف ٹی وی چینل کے اوپر تبصرے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ، خاص طور پر پاکستان کے مشہور چینل پی ٹی وی سپورٹس کے اوپر ان کے تبصرے خاصے مشہور ہیں ۔ اور لوگوں میں ان کے تبصرے خاصے مشہور ہیں ۔
گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دور کے برائن لارا اور بریڈ مین ہیں ، ان جیسا کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ، اس وقت پاکستان کے بہت بڑا سرمایہ بابر اعظم کی صورت میں موجود ہے ۔ اور پاکستان کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ، راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی بابر اعظم کی تعریفیں کر رہی ہے ، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو سی طرح فوکس کر کے کھیلنا چاہیے ۔