فٹ بال کی تاریخ کا عجیب واقعہ ، روزے کیلئے پورا میچ رکوا دیا۔۔
جرمنی میں اس وقت فٹ بال لیگ جاری ہے ، جس میں زبردست اور بہترین واقع دیکھنے کو ملا ، لیگ کی دو ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ جاری تھا ، اتنے میں روزہ افطاری کا ٹائم ہو گیا ، تو میچ ریفری نے میچ کو رکوا دیا ، اور کھلاڑی موسیٰ نیاختے کو افطاری کروائی گئی۔ اس بہترین اقدام کو پوری دنیا میں سرہا جا رہا ہے ، دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر پوری دنیا میں مشہور ہو گئی۔جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) کے دوران ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو میچ رکوا کر روزہ افطار کرنے کی اجازت دیدی۔