سابق کرکٹرز کی بابراعظم پر قومی ٹیم میں من پسند کھلاڑیوں کو شامل کروانے پر تنقید
حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک تاریخی سریز کھیلی گئی. 24 سال بعد دنیا کی سب سے بڑی ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا. مگر بد قسمتی نتائج وہ نہ آ پائے کی جس کی پاکستان کو توقع تھی. ٹیسٹ سریز میں کافی زیادہ مشکل میں رہنے کے بعد آسٹریلیا کامیابی لے گیا. اکلوتا ٹی ٹونٹی میں بھی فتح آسٹریلیا کے نام ہوئی. یہاں تک کے قومی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی کوئی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی. سابق کرکٹرز کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف ہون سریز میں ناکامی کی وجہ بابراعظم کی کمزور پلینگ اور ناکس سلیکشن کو قرار دیا جا رہا ہے.
سابق کپتان سلمان بٹ کاکہنا تھا کہ بابراعظم سکواڈ میں اپنے دوست کھلاڑیوں کو شامل کرواتے رہے ہیں اس لیے ٹیم ٹاپ آرڈر کے بعد مکمل طور پر ناکارہ تھی. سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم کپتان کی کمزور پلینگ کی وجہ سے ہاری ہے. ہمیں ابھی خود کو فیصلے لینے میں مضبوط کرنا چاہیے. آسٹریلیا کی اچھے منصوبے بازی تھی اس لیے وہ جیت گئے ہیں.