ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2022 کی سب بہترین اور دھماکے دار اننگز پاکستانی کھلاڑی کے نام۔۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ 2022 کی بہترین اننگز کے بارے میں ائی سی سی اپنا اعلان کر دیا ہے۔ ائی سی سی نے نیوزی کے کھلاڑی ٹام لیتھم کی بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی 252 رنز کی اننگز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے، پاکستان کے سینئر بلے باز اظہر علی ساؤتھ افریقہ کے خلاف کے خلاف کھیلی جانے والی اننگز کو چوتھے نمبر پر رکھا گیاہے ، یہ اننگز انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلی تھی۔ تیسرے نمبر پر جدیجا کی اننگز کو رکھا گیا ہے ، یہ اننگز انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلی تھی ، اس اننگز میں جدیجا نے 250 رنز سکور کیے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کی 192 رنز کی اننگز کو ائی سی سی نے دوسرے نمبر پر رکھا ہے ، جوئے روٹ نے یہ شاندار اننگز انڈیا کے خلاف کھیلی تھی ، ائی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ میچ میں کھیلی جانے والی اننگز کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سب سے بہترین اور نمبر ون اننگز قرار دیا ہے ، بابر اعظم نے اس اننگز میں 196 رنز بنائے تھے اور انہوں نے 426 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ پاکستان آسٹریلیا سے یہ میچ ہار چکا تھا ، مگر بابر اعظم نے زبردست اننگز کھیل کر میچ ڈرا کروا دیا۔