ویرات کوہلی کی کشتی ڈوبنے لگی ، ایک اور شرم ناک ریکارڈ بنا ڈالا ۔۔
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی اس وقت کافی مشکلات کا شکار ہیں ، لگتا ہے ان کے کرئیر کی کشتی ڈوبنے لگے ہے ، ویرات کوہلی ابھی بھی دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، مگر ان کے پرفارمینس کے اوپر سوال اٹھنے لگے ہیں ، وہ کسی بھی سیریز میں اچھا پرفارم کرتے دیکھائی نہیں دے رہے ، حتی کہ وہ آئی پی ایل میں کسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ کل کھیلے جانے والے میچ میں ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے اوپر ان کا خوب مذاق اڑایا ، کچھ لوگوں نے ویرات کوہلی کا دفاع بھی کیا۔
ویرات کوہلی نے ایک اور شرم ناک ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، ویرات کوہلی دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ، جو 100 میچ کھیلنے کے بعد ابھی تک ایک سنچری بھی نہیں بنا پائے ، ویرات کوہلی نے کل بغیر سنچری کے اپنا سوواں میچ کھیلا ، وہ اس میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے ، ویرات کوہلی کا کرئیر اس وقت خطرات کا شکار ہے ، لگتا ہے ان کے کرئیر کی کشتی جلدی ڈوبنے والی ہے ، اب سابق کھلاڑیوں نے بھی آواز اٹھانا شروع کر دی ہے کہ ویرات کوہلی کو جا کر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے اور اپنی فارم کو واپس لانا چاہیے ۔