پاکستان کے پاس اس وقت 5 شاندار کھلاڑی ہیں ، آئرین فینچ پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان آئرین فینچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیوانے ہو گئے ، دورہ پاکستان کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کے اوپر بات کرتے ہوئے انہوں دورہ پاکستان کو خوش آئندہ قرار دیا ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ پاکستان میں جا کر کھیلنا بہت اچھا لگا ، اور پاکستان میں بہت پیار ملا ، جو ہم لوگ کبھی
نہیں بھول سکتے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اچھی تھی اس وجہ سے ہم ون ڈے سیریز ہار گئے ، مگر ہم نے اچھا کھیلنے کی کوشش کی۔ اور بہترین کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کو ملی ۔
آئیرن فینچ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس سب سے زیادہ ٹاپ کلاس کھلاڑی موجود ہیں ، جو کسی بھی ٹیم کے خلاف اچھا پرفارم کر سکتے ہیں ، اور کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ، محمد رضوان ، امام الحق ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اس وقت ٹاپ کلاس کھلاڑی
ہیں ، میری نظر میں یہ سب خطرناک کمبی نیشن ہے ، جو کسی بھی بڑی ٹیم کو میچ ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔