حس علی کی تباہی ، تمام کاؤنٹی کرکٹ کے باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔

4026
حس علی کی تباہی ، تمام کاؤنٹی کرکٹ کے باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ، انہوں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے پاکستان کیلئے باؤلنگ کی ہے ، مگر کچھ دنوں سے وہ خراب پرفارمینس کا مظاہرہ کر رہے تھے ، جس کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ، اس سے پہلے وہ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے ۔ مگر انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں حسن علی نے تباہی پھیر دی ہے ، انہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، حسن علی اس انگلش کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے ہیں ، حسن علی اس وقت 21 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ، جبکہ کریج اورٹن 20 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کیتھ بروکر 20 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، حسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم میں واپسی کی نوید سنا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here