محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں دھماکے دار واپسی ، انگلینڈ کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑا دیں۔۔
محمد عامر کا کرکٹ کرئیر شروع سے متنازع رہا ہے ، جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں آئے تو ایسا لگتا تھا کہ وہ ، وسیم اکرم اور وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیں گے ، مگر کچھ نا مناسب واقعات کی وجہ سے ان کے کرکٹ کرئیر کو فل سٹاپ لگ گیا۔ پابندی ختم ہونے کے بعد انہوں نے کرکٹ میں واپسی کی ، مگر ان کے اندر وہ پہلے والی بات نہیں رہی تھی ، محمد عامر نے محنت کی اور انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو فائنل میچ میں انڈیا کے خلاف کامیابی دلوا دی۔
محمد عامر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بڑھتی ہو ڈیمانڈ کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا ، اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، ان کی کارکردگی بھی اتنا نہ رہی کہ انہیں قومی ٹیم میں جگہ مل سکے ، اور وہ قومی ٹیم سے بھی آؤٹ ہو گئے ، اس کے بعد انہوں کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مگر اب وہ انگلینڈ میں دوبار کاؤنٹی کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں ، جس میں انہوں نے پہلے ہی میچ میں تباہی مچادی ، انہوں اپنے پہلے میچ میں 39 اوور کروا کر صرف 99 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، اور مخالف ٹیم سے فتح چھین لی ۔