اب ایک پرانے کھلاڑی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دینے کا وقت آ گیا ہے ۔

1646
اب ایک پرانے کھلاڑی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دینے کا وقت آ گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ المیہ رہا ہے کہ وہ اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش نہیں کرتی ، جب تک ہمارا کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کو ذلیل و رسواء نہ کر دے ، تب تک کرکٹ بورڈ کو سکون نہیں آتا۔ ایک کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہا ہوتا ہے ، اچانک جب اس کی فارم چلی جائے اور وہ ٹیم سے باہر نکل جائے۔ تو اس کی واپسی مشکل ہو جاتی ہے ، چاہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرتا رہے ، مگر اس کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا ۔۔ ‏سرفراز احمد کو کافی عرصے سے چانس نہیں ملا،ورلڈکپ بھی قریب ہے،ریزرو میں ایک سینئر وکٹ کیپر تیار ہونا چاہیے،اگر سلیکٹرز ویسٹ انڈیز سے سیریز میں رضوان کو آرام دینے کا سوچ رہے ہیں تو پھر سرفراز کو ہی موقع دینا چاہیے۔ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، اور ان کی فارم بھی باقی کھلاڑیوں سے بہتر ہے ، تو دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران سرفراز احمد کو موقع دیا جانا چاہیے ۔شاید وہ آنے والے ورلڈ کپ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کام آ جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here