بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ”گناہ“ کے مترادف ہے قومی مایاناز کھلاڑی نے نیا فتوی جاری کر دیا

112

افتخار احمدنے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے کو گناہ کے مترادف قراردے دیا۔ جارحانہ کرکٹ کھیلنے والے افتخار احمد ایک انٹرویو میں بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر کھل کر بول پڑے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے افتخار احمدنے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے کو گناہ کے مترادف قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بابراعظم جیساکھلاڑی کوئی نہیں ہے، بابراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے ان جیسا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔

افتخار احمد نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ بات کرنا آسان ہو سکتا ہے مگر کرنا بہت مشکل ہے آپ لوگ سرف باتیں کر سکتے ہیں لیکن آپ کو معلوم نہیں کہ ایک کپتان پر میچ کے دوران کیا کیا پریشر ہوتا ہے ۔

لہذا جو لوگ تنقید کرتے انھیں پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کپتان کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اور کیا کیا ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہوتا ہے ۔ کچھ بولنے سے پہلے سوچنا لازمی ہے کہ بابرعظم کے بعد آپ کے پاس کون سا بہتر آپشن ہے جو ٹیم کی قیادت بہتر سے کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here