ہمارے اس کھلاڑی کیوجہ سے ۔۔۔ حیدر علی نے شکست ک ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ؟

1083

کراچی کنگز کے حیدر علی نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

یہ ہماری ٹیم کیلئے بدقسمتی ہے کہ ہم ابتدائی دونوں میچز ہار گئے ہیں ، اور اس شکست کا ذمہ کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ ہم اپنا پہلا اور آج دونوں میچز بہت ہی کم مارجن سے ہارے ہیں ،آگے آنے والے میچز میں ہم کم بیک کی بھرپور کرشش کریں گے ۔ کراچی کے ہوم گراونڈ پر ہمارے باقی دو میچز نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور بھرپور کوشش ہوگی کہ دونوں ہی میچز کو جیت کر کراچی والوں کو خوشی دیں ، اپنی بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں کبھی بھی

کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کیلئے بھیجا جاسکتا ہے مجھے جس بھی نمبر پر جگہ ملی پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا ۔ کپتان جس نمبر پر کھیلائے گا اسی پر کھیل لوں گا ۔ کھیل کے میدان میں ایسا ہوتا رہتا ہے ، ڈیو فیکٹر کیوجہ سے ہمارے باولرز سے ویسی باولنگ نہیں ہوسکی جس کی امید کر جارہی تھی ۔

ہر کھلاڑی نے گراونڈ میں اپنا سو فیصد دیا ہے ۔کوئی بھی نہیں یہ چاہے گا کہ رنز کم بنے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔ وسیم اکرم بھائی مجھے بہت کچھ سکھاتے رہتے ہیں ۔ انھوں نے مجھے نیچرل گیم کھیلنے کا کہا ہے ۔آج جمعہ کے دن بھی دوبڑی ٹیموں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کا میچ دیکھنے کو ملے گا ۔ جو شام 6 بجے شروع ہوجائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here