پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

348

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی )کی جانب
سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20میچز کی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول میں ردو بدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کرنا پڑا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 24 مارچ جبکہ دوسرا میچ 26 اور تیسرا میچ 27مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق شارجہ سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا27مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری نئے شیڈول کےمطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 24 مارچ جبکہ دوسرا میچ 26 اور تیسرا میچ 27مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق شارجہ سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جانا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here