پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا ہدف قائم مخالف ٹیم نے گھٹنے ٹیک دیے

147

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی عثمان خان نے کہا کہ ایسی تاریخی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا ،اس سے پہلے بھی ایک میچ میں موقع ملا تھا لیکن بد قسمتی سے اس میچ میں بہتر پرفارم نہیں کر پایا تھا ، میں نے سوچا تھا کہ اگر اب موقع ملا تو کچھ کر کے دکھاوں گا ۔اپنی اننگز کے بعد بات کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ جب بلے بازی کے لیے میدان میں آیا تو پہلے کچھ گیندیں سمجھ نہیں آئیں ،

پھر رضوان بھائی میرے پاس آئے اور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلو، اگر ٹائم لینا چاہتے ہو تو ٹائم لو اور اگر بڑی شارٹس کھیلنا چاہتے ہو تو کھیلو۔ عثمان خان نے بتا یا کہ کپتان کی جانب سے حوصلہ ملنے کے بعد ایک چوکا لگایا اور پھر میرا اعتماد بحال ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بلے پر گیند آرہی تھی اس لیے میں نے بڑے شارٹس کھیلے ۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ مجموعی سکور کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بنایا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ ریکارڈ 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف 247 رنز بنا کر اپنے نام کیا تھا۔

ملتان سلطانز کے 262 رنز کے ریکارڈ سکور میں سب سے اہم کردار عثمان خان نے تیز ترین سینچری بنا کر ادا کیا۔ عثمان خان نے صرف 43 گیندوں پر نو چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here