ٹیم میں واپسی کیلئے اس شخص سے کوئی توقع نہیں ، شعیب ملک

2368

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی قومی ٹیم میں واپسی کی امید نہیں ہے۔ کپتانی کی ذمہ داری ہو تو دوستی یا کچھ اور بوجھ نہیں بننا چاہیے۔ شعیب ملک نے کہا کہ میں جب بھی پی ایس ایل میں شرکت کرتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ معیار ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے، یہ پاکستان کا ایک برانڈ ہے، جب غیر ملکی کرکٹرز شرکت کے لیے آتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔

ٹیم میں واپسی اور ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچتا، کھیل سے لطف اندوز ہوں، فوری طور پر کسی جونیئر کرکٹر کو قومی ٹیم میں موقع نہ دیا جائے۔ پی ایس ایل پاکستان کا ایک برانڈ ہے، جب غیر ملکی کرکٹرز شرکت کے لیے آتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی ہوگی یا نہیں، میں ان چیزوں کے بارے میں مزید نہیں سوچتا۔ کرکٹ میں ہر موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ مجھے میدان میں کسی بھی پوزیشن پر بھاگنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی اور ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے کسی رہنمائی کی ضرورت پڑنے پر بھی حاضر ہوں۔

ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا، کھیل سے لطف اندوز نہ ہونے پر ہر قسم کی کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ بابر اعظم کی جانب سے ضرورت پڑنے پر ٹیم کو بلانے کے سوال پر آل را نڈر نے کہا کہ بابر میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ کسی کو کپتان کی ذمہ داری مل جائے تو اسے دوستی یا کسی اور چیز کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here