شاہد آفریدی کے امریکا میں چرچے، مگر وجہ کرکٹ نہیں

233

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی شہرت امریکا تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ ان کا کھیل کرکٹ یا چوکے چھکے نہیں بلکہ ان کا ہیئر سٹائل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی ایک سڑک پر واقع ہیئر ڈریسر کی دکان کے باہر بورڈ پر مختلف شخصیات کے بالوں کے سٹائل کی تصاویر پر مبنی بورڈ لگایا گیا ہے

جس میں ماضی کے پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی تصویر بھی شامل ہے جو تصاویر کی ترتیب میں پہلے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے حجام نے اپنی دکان میں شاہد آفریدی اور بھارتی اداکاروں کی تصاویر کا انتخاب اپنے گاہکوں کے لیے کیا ہے۔ بورڈ پر مختلف سٹائل کی ہیئر کٹنگ پر مبنی 9 تصاویر شامل کی گئی ہیں۔یہ حجام دکان پر آنے والے اپنے گاہکوں سے پہلے سوال کرتا ہے کہ وہ ان تصاویر میں سے کس شخصیت کے جیسی ہیئر کٹنگ کروانا چاہتے ہیں۔ تصاویر میں شاہد آفریدی کے علاوہ بھارتی اداکار سلمان خان اور عمران ہاشمی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here