اگر زندگی کا ایک انتخاب ہوتو وہ یہ پاکستانی باولر ہو: اے بی ڈویلیئرز8

155

ساوتھ افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے گفتگو کے دوران جہاں اپنے

کیرئیر کی بات کی وہیں انھوں نے ایک پاکستان سوئنگ باولر کے حوالے سے بہت بڑی بات بھی کہہ دی ، اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اپنی زندگی بھی کیلئے باولنگ کرے کیلئے باولر منتخب کرنا پڑےتو وہ پاکستانی فاسٹ باولر محمد آصف ہوگا ۔ اے بی ڈی ویلیئرز جن کو وسیع پیمانے پر اپنے دور کے بہترین بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے نے اپنے کیرئیر میں متعدد بار محمد آصف کی جادوئی باولنگ کا سامنا کیا ہے اور ان کے خلاف کھیلتے ہوئے مشکلات کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

اسی ٹی وی پروگرام میں بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی بھی مدعو تھے ۔ ریپڈ فائر راونڈ کے سوالات کے دوران دونوں پلئیرز سے کہا گیا کہ وہ ایک ایسا گیند باز چنیں جسے وہ اپنی زندگی بھر کیلئے باولنگ کروانا چاہیں گے ۔ کافی غور و خوژ کے بعد ویرات کوہلی نے ڈیل سٹین کو چن لیا ۔ جب کہ اے بی نے فوری طور پر پاکستانی سوئنگ باولر محمد آصف کا نام لیکر سب کو حیران کردیا ۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ “محمد آصف…اف!! نئی گیند کے ساتھ وہ ناقابل یقین تھا۔”محمد آصف، جو اپنی جادوئی سوئنگ اور سیم بولنگ کے لیے مشہور ہیں، نے 2005 سے 2010 کے درمیان 23 ٹیسٹ اور 38 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، بالترتیب 106 اور 46 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا کیریئر 2010